میرا پیا پردیسی تھا انتظار جوانی نکل گیا
میری شادی 9 سال پہلے فرانس کے لڑکے سے ہوئی میں مان نہیں رہی تھی لیکن گھر والوں نے رشتہ کردیا کہ لڑکا کھاتا پیتا ہےشادی ہوئی رخصتی بھی ہوگئ لڑکا 15 دن رہا اور پھر واپس چلا گیاپہلے 2 سال اسنے بہت فون کیے پھر آہستہ بات چیت کم ہوگئ جب بھی آنے کا پوچھتی تو لڑائی ہو جاتی اور پھر 6 ماہ تک خاموشی مجھے مہینے بعد میری ساس کبھی 2000کبھی 5000 دے دیتی گھر کے سب لوگوں کی زمینداری مجھ پر تھی ہر رشتے کو 9 سال تک نبھایا کہ آج شوہر آئے گا کل آئیگا والدین اسی دوران چل بسےابھی کچھ دیر پہلے شوہر نے بتایا تم عمرہ کر آؤ والدین کے ساتھ میں خوش ہوئی اور شوہر کی واپسی کی بہت دعائیںکیاس نے مجھے کہا میں جلد آؤنگالیکن پھر ایک دن مجھے کال کی مجھے ضروری بات کرنی ہے مینے سارا دن انتظار کیا اور کہا مینے یہاں پر ایک شادی کر لی تھی کیونکہ یہاں رہنا بہت مشکل تھا ابھی کچھ مسائل ایسے ہیں میں پاک نہی آسکتا نا تمہیں بلا سکتا ہوں تمہارا دل کرے تو رہ لو تمہارے دل کرے تو طلاق لے لو میں یہاں ہر خوش ہوںمینے کوئی جواب نہیں دیا کال 40 منٹ چلی اور بند ہوگئکوئی ماں نہیں تھی جسے گلے لگا کر روتی کوئی سہار انہیں تھا جسے دکھ بتا سکتییہ کیسی شادی تھییہ کیسا سہاگ تھایہ کیسی زندگی تھیآج بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں میری رہنمائی فرمائیں میں صبر کروںیا کسی اور راستے پر چل نکلوں نوٹ اس پوسٹ کو اس لیے شیئر کریں جب ابروڈ کا رشتہ کریں یہ طے کریں لڑکا ساتھ لے کر جائیگانکاح کے بعد جب تک پیپر بن نا جائیں رخصتی نا کریں ۔



