میری شادی 9 سال پہلے فرانس کے لڑکے سے ہوئی میں مان نہیں رہی تھی لیکن گھر والوں نے رشتہ کردیا کہ لڑکا کھاتا پیتا ہے
شادی ہوئی رخصتی بھی ہوگئ لڑکا 15 دن رہا اور پھر واپس چلا گیا
پہلے 2 سال اسنے بہت فون کیے پھر آہستہ بات چیت کم ہوگئ جب بھی آنے کا پوچھتی تو لڑائی ہو جاتی اور پھر 6 ماہ تک خاموشی مجھے مہینے بعد میری ساس کبھی 2000
کبھی 5000 دے دیتی گھر کے سب لوگوں کی زمینداری مجھ پر تھی ہر رشتے کو 9 سال تک نبھایا کہ آج شوہر آئے گا کل آئیگا والدین اسی دوران چل بسے
ابھی کچھ دیر پہلے شوہر نے بتایا تم عمرہ کر آؤ والدین کے ساتھ میں خوش ہوئی اور شوہر کی واپسی کی بہت دعائیں
کی
اس نے مجھے کہا میں جلد آؤنگا
لیکن پھر ایک دن مجھے کال کی مجھے ضروری بات کرنی ہے مینے سارا دن انتظار کیا اور کہا مینے یہاں پر ایک شادی کر لی تھی کیونکہ یہاں رہنا بہت مشکل تھا ابھی کچھ مسائل ایسے ہیں میں پاک نہی آسکتا نا تمہیں بلا سکتا ہوں تمہارا دل کرے تو رہ لو تمہارے دل کرے تو طلاق لے لو میں یہاں ہر خوش ہوں
مینے کوئی جواب نہیں دیا کال 40 منٹ چلی اور بند ہوگئ
کوئی ماں نہیں تھی جسے گلے لگا کر روتی کوئی سہار انہیں تھا جسے دکھ بتا سکتی
یہ کیسی شادی تھی
یہ کیسا سہاگ تھا
یہ کیسی زندگی تھی
آج بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں میری رہنمائی فرمائیں میں صبر کروں
یا کسی اور راستے پر چل نکلوں
نوٹ اس پوسٹ کو اس لیے شیئر کریں جب ابروڈ کا رشتہ کریں یہ طے کریں لڑکا ساتھ لے کر جائیگا
نکاح کے بعد جب تک پیپر بن نا جائیں رخصتی نا کریں ۔